ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو عید پر جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو عید پر جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکڑی پکڑلی، مختلف برانڈز کی تین ہزار لٹر سے زائد تیار بوتلیں، 8 ہزار لٹر خام مال برآمد کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شالیمار سوسائٹی لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کی تین ہزار لٹر سے زائد تیار بوتلیں جبکہ 8 ہزار لٹر خام مال برآمد کیا گیا، ٹیموں نے 8 گیس سلنڈر، فلننگ مشین، مکسنگ مشین، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ( ر) محمد عثمان کے مطابق مصنوعی فلیورز، کیمیکلز اور نل کے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں، مضر صحت جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ عید پر سپلائی کے لیے تیار کی جا رہی تھی، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer