جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی شامت آگئی

29 May, 2019 | 11:58 AM

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، تمام بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور دیکھا جائے کہ کون کون سی ہاوسنگ سوسائٹیز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہیں اور جو ہاوسنگ سوسائٹی غیر قانونی ہیں ان کیخلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا جائے اور انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے تاکہ عوام کے ساتھ دھوکہ نہ ہو سکے۔

  محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ جس شہر میں کوئی بھی غیر قانونی یا دو نمبر ہاوسنگ سوسائٹی پائی گئی اس کا ذمہ دار اس علاقے کا بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔

مزیدخبریں