وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہوگیا

29 May, 2019 | 10:52 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے زیادہ وسائل مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کی تجاویز اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے خدوخال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبے کے عوام کو بنیادی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے وسائل میں اضافے کیلئے تجاویزپر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ نئے بجٹ کو عوا م کی امنگوں اور بنیادی ضروریات کے مطابق بنایا جائے، انکا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے، زرعی شعبے کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا، آئندہ بجٹ میں زرعی شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں