علی ساہی:آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازنے دو ایس پیز اورچھ ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ شعبان محمود کوڈی ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سینٹرملتان میں تعینات کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے8افسران کےتقرروتبادلےکے احکامات جاری کرتے ہوئے جلیل عمران خان ایس پی ڈسپلن اینڈانسپکشن بہاولپور، بہارشاہ کوبٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری ملتان تعینات کر دیا گیا۔ اعجازالحسن بخاری ایس ڈی پی اوفورٹ عباس بہاولنگر، اسداللہ کو ڈی ایس پی،ایس پی لاہور تعینات کر دیا گیا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:آئی جی پنجاب کو معذور کی فریاد نہ سننا مہنگا پڑ گیا، توہین عدالت کی زد میں آگئے
مسعودالحق ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم اوکاڑہ ، شعبان محمود کوڈی ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سینٹرملتان میں تعینات کر دیا گیا، عبدالمجیدکی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک،عظمت اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گیئں۔