علی سرفراز بھٹی: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں85علاج گاہوں پرچھاپے مارے ۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کاعطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،75کلینکس سربمہر
سیل کیے جانے واے اڈوں میں 11جنرل فزیشن،پانچ پانچ حکیم و جراح اور لیبارٹریاں اور دو جعلی دندان ساز شامل ہیں۔ ظہور کلینک، رحیم میٹرنٹی اینڈ جنرل ہسپتال،ندیم کلینک،الفضل کلینک،عدیل کلینک،النور فرسٹ ایڈ میڈیکل سنٹر اینڈ ہومیوپیتھک کلینک، لیاقت علی کلینک،افضل کلینک کو سیل کیا گیا،اویس کلینک، فرحان کلینک ، اصغر کلینک ،حافظ لیب،علی ایکس سنٹر،علی ڈیجیٹل لیب،زینب لاہور لیبارٹری اور میڈکس ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ایکس کو بھی سیل کر دیا گیا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پانچ حکیموں اورجراحوں کے کاروبار بھی بند کیے گئے ہیں جن میں طاہر جراح، میاں الکرم شفاخانہ، حافظ جراح، بسم اللہ پنسار سٹور اور سردار میڈیکل سٹور شامل ہیں۔ دودندان سازوں فیاض ڈینٹل کلینک اورادیاں ڈینٹل کلینک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں85علاج گاہوں پرچھاپے مارے ۔