درنایاب:اورنج لائن منصوبے میں شامل واکوویٹر اور زیر زمین راستہ کی تعمیر کا کام التوا کا شکار۔ ایک سال گزر گیا تاحال پی سی ون ہی منظور نہ کرایا جاسکا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:اورنج لائن ٹرین منصوبہ، مکینکل ورکس کیلئے چائینیز نے سروے مکمل کرلیا
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دو ارب ساٹھ کروڑ کا پی سی ون پنجاب حکومت کو منظوری کے لئے ارسال کیا تھا۔ پی سی ون کے مطابق ایم اے او کالج سے انارکلی اسٹیشن تک میٹرو بس کو اورنج لائن سے زیر زمین راستے کے زریعے ملایا جانا تھا۔
ریلوے اسٹیشن پر بوڑھ والا چوک میٹرو بس تک مسافروں کو رسائی دی جانا تھی۔ منصوبے میں شامل اہم تعمیراتی کام محکمہ پی اینڈ ڈی کی روائتی سست روی کے باعث لٹک گیا۔