الیکشن شیڈول نگران وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا منتظر

29 May, 2018 | 04:16 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: الیکشن کمیشن کی انتخابات 2018 کی تیاریاں، الیکشن شیڈول نگران وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دے دی گی ہے، تاہم الیکشن کمیشن اس بات کی منتظر ہے کہ الیکشن شیڈول وفاق اور صوبوں میں نگران حکومتوں کے قیام کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میٹروبس لاہور میں مبینہ کرپشن، چیف انجینیئر ایل ڈی اے نیب کے روبرو

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو نگران وزیراعظم اپنا حلف اٹھا لیں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول 2 جون کو جاری کرسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں،صرف نگران حکومتوں کو حتمی شکل دینے کی منتظر ہے۔

مزیدخبریں