میٹروبس لاہور میں مبینہ کرپشن، چیف انجینیئر ایل ڈی اے نیب کے روبرو

29 May, 2018 | 03:57 PM

رانا جبران
Read more!

سعود بٹ: میٹروبس لاہور میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، چیف انجینیئر نیب کے روبرو پیش ہوگئے۔ نیب لاہور اورنج لائن اور میٹرو بس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف انجینیئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نیب کے تحقیقاتی آفیسر کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب لاہور اورنج لائن اور میٹرو بس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا امریکہ میں تعینات سفیر علی جہانگیر کی تقرری کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق مظہر حسین خان میٹرو بس کا ریکارڈ لے کر آٹھویں بار نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چلنے والی میٹرو بس میں مبینہ بے ضابطگی کی صورت میں تحقیقات کا آغاز کیا جس پر کام جاری ہے۔ میٹرو بس کے علاوہ میٹرو اورنج لائن کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں