(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزہ زار میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلوں اور جوسز کے لیے کیمیکل اور فلیور مہیا کرنے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق
سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار میں کیمیکل اور فلیور مہیا کرنے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ متعلقہ فیکٹریاں کیو بی سی فروٹ بیس اور اشرف فروٹ بیس لاہور سمیت دیگر شہروں میں کیمیکل اور فلیور مہیا کر رہی تھی۔ فوڈ عملہ نے کیمیکل سے تیار کردہ 2500 کلو فروٹ بیس موقع پر تلف کرکے تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا
ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل کے مطابق آپریشن ٹیموں نے ایک ہفتے میں 10سے زائد جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس فیکٹریاں پکڑی ہیں۔ تمام فیکٹریاں ایک ہی فارمولا استعمال کرتی پائیں گئیں جس پر ویجیلینس سیل متحرک ہوگیا۔