تحریک انصاف کا امریکہ میں تعینات سفیر علی جہانگیر کی تقرری کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

29 May, 2018 | 03:26 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: تحریک انصاف نے امریکہ میں تعینات سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی تقرری کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے نامزد وزیراعظم ناصرالملک اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک اورتقرری کے خلاف خط لکھ دیا۔ خط تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے لکھاگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لیگی کارکن کی مریم سے ملنے کی کوشش، گارڈز نے چھترول کردی

نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی نیب کیسز کا سامنا کررہے ہیں، اعلی ترین سفارتی مقام پر علی جہانگیر صدیقی کی تقرری قومی مفادات کا خون کرنے کے مترادف ہے۔ اس تقرری کو کالعدم قراردے کر کسی معقول تجربہ کار شخص کو تعینات کیاجائے۔

خبر پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی

خط میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیرصدیقی کی تقرری میں انکی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خاندان کے ساتھ قرابت داری کاکردارہے۔

مزیدخبریں