واپڈا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہ تو ملے گی اور۔۔۔۔

29 May, 2018 | 01:34 PM

حرااعوان

شاہد ندیم: ملک بھر کے واپڈا ملازمین کے لئے خوشخبری، وزیراعظم کی ہدایت پر ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق واپڈا ملازمین کے لئے عیدالفطر پر بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ واپڈا ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واپڈا اتھارٹی نے بونس دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے مارچ میں واپڈا ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔  تربیلا ایکسٹینشن کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے بونس کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کنکشن منقطع ،مشہور ہوٹل کی گیس چوری پکڑی گئی  

  نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ کاروائی کے حامل ملازمین کو بونس نہیں ملے گا جبکہ متسقل،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بونس دیا جائیگا۔ دوسری جانب طویل رخصت اور بیرون ملک جانے والوں کو بونس نہیں دیا جائیگا۔ کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر تعینات آفیسر 60 فیصد تنخواہ لے سکیں گے۔

مزیدخبریں