کنکشن منقطع ،مشہور ہوٹل کی گیس چوری پکڑی گئی

29 May, 2018 | 01:01 PM

حرااعوان

ابو بکر ارشاد: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے علامہ اقبال ٹاون میں آپریشن کرتے ہوئے ہوٹل میں گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑ لیا، کنکشن منقطع کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل مینجر قیصر مسعود کی ہدایت پر ڈسٹری بیوشن آفیسر شرافت علی چوہدری نے علامہ اقبال ٹاون میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑ لیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سرکاری اجازت کے بغیر 4 وائس چانسلرز کی وی سی پنجاب یونیورسٹی کیلئے انٹرویوز میں شرکت 

  ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق میٹر کو لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائیگا۔

مزیدخبریں