ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اجازت کے بغیر 4 وائس چانسلرز کی وی سی پنجاب یونیورسٹی کیلئے انٹرویوز میں شرکت

سرکاری اجازت کے بغیر 4 وائس چانسلرز کی وی سی پنجاب یونیورسٹی کیلئے انٹرویوز میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سرکاری اجازت کے بغیر 4 وائس چانسلرز کی وی سی پنجاب یونیورسٹی کیلئے انٹرویوز میں شرکت، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جامعات کے موجودہ وائس چانسلرز کو این او سی بھی جاری نہیں کیا لیکن جامعہ پنجاب میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے انٹرویوز کر لیے گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے پہلے روز ارفع کریم ٹاور میں اُمیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ سرکاری جامعات کے پروفیسرز کو سرکاری اجازت کے ساتھ اس عہدے کے لیے درخواستیں جمع کرانا تھیں۔ جس کے لیے اُنہیں اپنی جامعات سے این اوسی لازمی طور پر حاصل کرنا تھا۔ چار سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے این او سی حاصل کیے بغیر ہی انٹرویو دیا۔جبکہ محکمہ کی عدم توجہی کے باعث وائس چانسلرز کو این او سی دیے بغیر ہی انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

واضح رہے کہ یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد، یو ای ٹی ٹیکسلا کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرحت سلیمی اور ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم شامل ہیں۔ سرچ کمیٹی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نبیل اعوان بھی شامل ہیں تاہم این او سی حاصل کرنے کے معاملے پر محکمہ کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔