شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق, ورثا سراپا احتجاج

29 May, 2018 | 11:51 AM

Read more!

(سٹی 42) پولیس کا فرض ہے شہریوں کی حفاظت، مگر شادباغ میں سب الٹا ہوگیا، ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، سٹی 42 نےپولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ میں ڈولفن اہلکاروں نے ایک گاڑی میں موجود مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے اور تیز کردی جس کی وجہ سے ڈولفن اہلکاروں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر سلیم نامی راہگیر  جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔سٹی 42 نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث  ٹریفک جام ہوگئی ہے، مظاہرین نے فائرنگ کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں