افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کا قاتل احاطہ عدالت میں قتل

29 May, 2018 | 11:25 AM

(جمال الدین،عرفان ملک) ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کے قاتل اسلم عرف اچھو کوضلع کچہری میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔محکمہ داخلہ نے الیکشن اخراجات کیلئے 1 ارب 60 کروڑ مانگ لیے

پولیس کے مطابق مقتول اسلم بھٹی کو پیشی کے دوران گھات لگائے قاسم رضا نے سرمیں گولی ماری۔ پولیس کی زیرحراست ملزم اسلم عرف اچھو قتل سمیت متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔اس کو جیل سے ناجائز اسلحہ کیس میں ضلعی کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔ بخشی خانہ سے ملزم کو عدالت کے احاطے میں لگایا گیا تو گھات لگا کر بیٹھے ہوئے قاسم رضا نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کچہری میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ملت پارک، ظالم شوہر نے بیوی کی ٹانگوں پر گولیاں مار دیں

پولیس نے بتایا کہ مقتول سے ملاقات کیلئے آنے والے لواحقین اور دیگر نے حملہ اور قاسم رضا کو پکڑ لیا۔ ہتھکڑی لگی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس اہلکاربھاگتے ہوئے ہتھکڑی بھی چھوڑ گئے۔ جبکہ مقتول کے ورثاءنے کچہری میں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا ناقص سکیورٹی کی وجہ سے اسلحے کا عدالت پہنچناتشویش ناک ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

واقعہ کے بعد سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی اور دیگر ججز نے جائے ضلع کچہری کا دوری کیا ۔جبکہ پولیس افسروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ مقتول نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مقدمہ نہ درج کرنے پر پولیس کے خلاف عدالت سے احکامات بھی حاصل کر رکھے تھے۔ جبکہ مقتول خود 11 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں