(عابد چودھری) ملت پارک کے علاقے میں چوتھی شادی کرنے والے شوہر نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ہمایوں نے انعم کی ٹانگوں پر تین گولیاں ماریں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔محکمہ داخلہ نے الیکشن اخراجات کیلئے 1 ارب 60 کروڑ مانگ لیے
پولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے کے رہائشی ہمایوں کا اپنی بیوی سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، اس دوران ہمایوں نے طیش میں آ کر بیوی انعم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ہمایوں نے انعم کی ٹانگوں پر تین گولیاں ماریں جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہمایوں کو موقع سے گرفتار کر لیا، انعم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ 14سالہ لڑکے کی جان لے گیا
انعم کے مطابق اسکا شوہر اس سے پہلے بھی متعدد بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اور ہمایوں کی انعم سے چوتھی شادی ہے۔