انگلینڈ کے کچھ مسلمان عید الفطر منانے میں پاکستان اور انڈیا میں مقیم اپنے بہن بھائیوں سے بازی لے گیے۔ پاکستان اور انڈیا میں 31 مارچ کو پیر کے روز عید ہو گی اور انگلینڈ میں بیشتر مسلمان کل اتوار کو عید کی نماز پڑھ لیں گے۔ تاہم بریڈ فورڈ، مانچسٹر، برمنگھم مین کچھ مسلمان ایسے بھی ہوں گے جو دوسرے مسلمانوں کی عید کے روز روزہ رکھیں گے اور 31 مارچ کو پاکستان، انڈیا اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ عید کریں گے۔ انگلینڈ میں بہت سی مساجد میں آج شب تراویح نہیں ہوئی اور وہاں مسلمان روایتی انداز سے چاند رات منا رہے ہیں۔
برطانیہ میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کل منائی جائے گی
سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والے تاثرات اور پوسٹوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ انگلینڈ میں کچھ مسلمان کل اتوار کے روز عید کرنے کے معاملہ پر مختلف رائے بھی رکھتے ہیں۔ ایسے اعلان سامنے آئے کہ کہ کئی مساجد میں پیر کے روز بھی عید کی نماز ہو گی۔
لندن اور برطانیہ کے دوسرے تمام شہروں میں سنی مسلمان اتوار کو عید کر رہے ہیں۔
ایران کے زیر اثر اثنا عشری شیعہ مسلمانوں کی مساجد میں اور پاکستانیوں کی زیادہ آبادہ والے شہروں برمنگھم،مانچسٹر،بریڈفورڈ،وٹفورڈ میں عید الفطر سوموار کو منائی جائے گی
لندن۔لندن کی مساجد نے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کل عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لئے انتظامات کرنے شروع کر دیے
لندن۔برطانیہ کی مساجد میں چار سے پانچ عید الفطر کی نمازوں کے اجتماعات منعقد ہونگے