ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی; ڈاکوچار دن میں گرفتار

Lahore Crimes, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کرنے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
 اویس شفیق کی ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس  کر کے ان ڈکیتوں کی گرفتاری کا انکشاف کیا۔

چند روز قبل گھر میں ہونے والی ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی واردات کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے 

ایس پی آپریشنز کینٹ اویس شفیق  نے بتایا کہ اس غیر معمولی ڈکیتی کا  مرکزی ملزم سابق ڈرائیور تھا جس نے واردات کی منصوبہ بندی کی۔

4 روز  پہلے   تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندرکے گھر داخل ہوئے  تھے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر گھر سے 8لاکھ مالیت ک ا سامان لوٹ لیا تھا جس میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی ۔  65  ہزار امریکی ڈالر ، 90لاکھ مالیت کا ہیرے کا سیٹ، 18 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیاں لشامل تھیں۔ 

واردات کا مقدمہ ڈیفنس بی پولیس نے درج کیا تھا۔

پولیس نے ملزموں کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ۔