سٹی 42 : سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود نے جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔
عظمت محمود نے دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایمرجینسی ایریا میں لواحقین کے رش پر ناراضی کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایمرجینسی کے سامنے انتظار گاہ کا ایریا اور بنچز بڑھانے کی ہدایت کی۔
ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز ڈاکٹر عمر اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔