ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نظر بندی کیس، پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ ملک اختر جاوید کی خدمات حاصل کرلیں

نظر بندی کیس، پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ ملک اختر جاوید کی خدمات حاصل کرلیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب حکومت نے نظر بندی کے قانون کے خلاف درخواستوں میں  کیس کی پیروی کے لئے آئینی قوانین کے ماہر پرائیویٹ وکیل  ملک اختر جاوید کی خدمات حاصل کرلیں ،ملک اختر جاوید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ7 اپریل کو پانچ رکنی لارجر بینچ کے روبرو پنجاب حکومت کی جانب سے دلائل دیں گے۔

چیف  جسٹس ہائیکورٹ جسٹس  مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس میں پنجاب حکومت نے کیس کی پیروی کے لئے ایک سنئیر ، آئینی ماہر قانون ملک اختر جاوید کی خدمات حاصل کی ہیں ، جو پنجاب حکومت کی جانب سے پانچ رکنی لارجر بینچ کے روبرو پیش ہوکر دلائل دیں گے ، ذرائع کے مطابق ملک اختر جاوید سابق سیکرٹری قانون ، سابق قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل پنجاب رہ چکے ہیں ، اس کیس  میں پانچ رکنی بنچ میں جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں ،سابق رکن اسمبلی زنیب عمیر سمیت دیگر نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن  3 کو چیلنج کررکھا ہے، جبکہ جسٹس محمد امجد رفیق نے نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطل کررکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer