قیصر کھوکھر: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے ہمت کارڈ پروگرام میں مس کنڈیکٹ، نااہلی اور عدم دلچسپی پر 2 افسران کو معطل کر دیا۔
معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر سردار صدیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد شامل ہیں۔
دونوں افسران کو ہمت کارڈ پروگرام میں ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے تحت پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔
معطلی کے بعد صوبائی وزیر نے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکے۔