سٹی42: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اتفاق ہسپتال میں تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کی۔
کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا۔ اس کے والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔
آج عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری ک کی اطلاع ملنے پر نواز شریف خود اس کی عیادت کے لئے اتفاق ہسپتال پہنچ گئے۔
نواز شریف نے عنایہ کے آپریشن کی کامیابی پر اس کے والدین کو مبارکباد دی۔
نواز شریف نے عنایہ کا حال دریافت کیا۔"آپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ ۔"
عنایہ کی والدہ نے خوشی سے بھرائی ہوئی آواز میں کہا،"عنایہ دیکھو ببر شیر آپ سے ملنے آیا۔"