ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر عالمی اور علاقائی چیلنجز کے مقابلہ کئلئے مکمل تعاون کا یقین دلا دیا

President Joe Biden , City42, The US President's letter to Prime Minister Shahbaz, Shahbaz Sharif, Pakistan America relations, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ریاستہائے امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو عالمی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تنہا نہیں چھوڑے گا۔ 

صدر جو بائیڈن نے یہ بات پاکستان کے دوسری مرتبہ منتخب ہونے والےوزیراعظم شہبازشریف کو  اپنے پہلے خط  میں لکھی ہے۔

دوسری مرتبہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والے میاں شہباز شریف کو  صدر کا یہ پہلا خط ہے۔  خط میں صدر بائیڈن نے  شہباز شریف کی نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا ور کہا کہ  دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ  دنیا اور خطہ کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ 

صدر بائیڈن نے  شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ خصوصی تعاون کے ایریاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم ہمارا مشترکہ وژن ہے جسے  ہم مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔  انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت پائیدار زرعی ترقی، آبی وسائل کے انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے اور  دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔