پولیس کے اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار، خود پولیس کی رپورٹ میں انکشاف

29 Mar, 2024 | 08:25 PM

وقار گھمن: چنیوٹ پولیس کے 19 اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست اور سہولت کار نکل آئے۔ 

پنجاب پولیس کی منشیات کے سہولت کاروں کے متعلق محکمانہ رپورٹ سامنے آگئی۔ اس رپورٹ میں پولیس کے بعض  اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کے متعلق انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا جوئیہ، عامر الطاف، انصر کبیر جپہ، اعجاز چوکھیہ، منشیات فروشوں کے سہولت کار  ہیں۔

پولیس کی اس رپورٹ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ظہیر چوکھیہ، قاسم علی جپہ، اعجاز وربو، کانسٹیبل عبد الجامع جپہ بھی منشیات فروشوں کے سہولت کار  ہیں جبکہ رضا ہرل، قاسم ساہمل، محمد اعظم، صفدر چوکھیہ، اظہر رحمان، سجاد لالی بھی منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 

پولیس اہلکار محمد یونس، فیض احمد، مہتاب انور بھی منشیات فروشوں کو سہولت کاری فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں۔

منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرست میں بیشتر اہلکار اس کام کے حوالے سے بدنام ہیں۔ بعض پر  مقدمات بھی درج ہیں۔یہ اہلکار ہر قسم کی منشیات کی فروخت میں سہولت کاری کرتے ہیں، اس کے باوجود اب تک پولیس میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں