این اے 119 ضمنی انتخاب:سنی اتحاد کونسل نے شہزاد فاروق کو ٹکٹ دیدی

29 Mar, 2024 | 08:21 PM

عثمان خادم کمبوہ :سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے شہزاد فاروق کو ٹکٹ جاری کردیا۔
ضمنی انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے،سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیئے،لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 میں شہزاد فاروق کو ٹکٹ جاری کردیا گیا،تمام امیدواروں کا ممکنہ انتخابی نشان گھوڑا ہوگا۔

مزیدخبریں