چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، چینی سفاتخانہ کا بیان

29 Mar, 2024 | 05:16 PM

سٹی42: پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

یہ بات اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ نے جمعہ کے روز ایک سرکاری بیان میں کہی۔ 

عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا کہ  پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئےپُرعزم ہیں۔

سفاتخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ چین دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے بھی پُرعزم ہے۔

مزیدخبریں