روسی جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

29 Mar, 2024 | 03:33 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

 غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی،حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔

  پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

مزیدخبریں