عدالت کا عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

29 Mar, 2024 | 03:09 PM

Ansa Awais

لاہورلاہور ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فیصل زمان خان نے این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے عون چودھری کی حلقہ این اے 128 سے جیت کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کریں، الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی جواز کو استعمال نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حلقہ این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا، آج عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فیصل زمان خان نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کی عدالت میں بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی۔

مزیدخبریں