ریڈاوروائٹ بال کرکٹ کیلئےالگ الگ کوچ مقرر کرنےکا فیصلہ

29 Mar, 2024 | 02:17 PM

Imran Fayyaz

 (وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش آخری مرحلے میں پہنچ گی ،غیر ملکی کوچز کیساتھ معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نےریڈاوروائٹ بال کرکٹ کیلئےالگ الگ کوچ مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کیساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے ،گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے،جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے ۔
پی سی بی نے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کیساتھ دیگرسپورٹ سٹاف بارے بھی بات چیت جاری ہے۔گیری کرسٹن کی کمٹ منٹس کے دوران جیسن گلیسپی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں،گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹ منٹس کے معاملے پر بات جاری ہے۔

 یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ باقی ہے۔

مزیدخبریں