ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 سر اور ایک جسم والی جڑواں بہنوں نے شادی کرلی

2 سر اور ایک جسم والی جڑواں بہنوں نے شادی کرلی
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی لیکن الگ سر والی جڑواں بہنیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا میں 1990 میں پیدا ہونے والی34 سالہ ایبی گیل اور برٹنی  ہینسل نے امریکا کے سینئر فوجی افسر جوش بولنگ سے شادی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوش بولنگ کی یہ دوسری شادی ہے اور وہ ایک بچی کے باپ بھی ہیں جب کہ ایبی اور برٹنی اسکول ٹیچر ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-03-29/news-1711699739-4692.jpg

ان بہنوں کی شادی 2021 میں ہوئی تھی تاہم یہ بات میڈیا پر اب سامنے آئی ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں شادی کا اعتراف کیا، ان بہنوں میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں، ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں۔

 https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-03-29/360149_8978447_updates.jpg

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایبی اور بٹنی کے والدین سے بچیوں کی پیدائش کے بعد کہا گیا کہ یہ شاید یہ ایک رات بھی مزید زندہ نہیں رہ سکیں گے لیکن اب 34 سال سے دونوں عام زندگی گزار رہی ہیں۔

ڈاکٹرز کا بتانا تھا کہ ہر 40 ہزار جڑواں بچوں میں سے صرف ایک فیصد بچے ایک سال کی عمر تک زندہ رہتے ہیں۔

یہ دونوں بہنیں اگست 2021 میں ایک شو  ’ایبی اینڈ برٹنی‘ بھی کیا کرتی تھیں جو کہ امریکا میں کافی مقبول ہوا، اس میں دونوں اپنی زندگی کے بارے میں بتاتیں اور یہ بھی بتاتیں کہ انہیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے برٹنی کا کہنا ہے کہ ہم دو بہت مختلف افراد ہیں، دونوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے اور تعلیم بھی حاصل کرچکی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer