شانگلہ حملے کے اصل مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، حسن نقوی

29 Mar, 2024 | 01:07 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے  آمد، محسن نقوی نے  شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے  آئی  خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو   حملے کے بارے  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا اور چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی  اپ ڈیٹ پر بریف بھی کیا۔

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے کے اصل مجرموں کو  قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزیدخبریں