برائلر چوزے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

29 Mar, 2024 | 12:59 PM

Ansa Awais

خان شہزاد: برائلر چوزے کی افغانستان ایکسپورٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، مقامی ہیچریز پر برائلر چوزے کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

 پولٹری ٹریڈرز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چوزے کی افغانستان ایکسپورٹ روک دی جائے۔ ٹریڈرز  کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ برائلر مرغی کی قیمت 700 سے 800 تک جائے گی۔ برائلر مرغی کا گوشت آج 634 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ دیسی مرغی کی بھی اوپن مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو سے زائد پر فروخت جاری ہے۔ سمندری پروٹین"مچھلی کی طلب میں 30 فیصد کمی مگر قیمتیں پرانی برقرار ہیں۔

 راہو باریک کانٹے والی 350، موٹے سنگل کانٹے والی 450 سے 750 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔
 

مزیدخبریں