سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

29 Mar, 2024 | 11:23 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی تیزی دیکھی  گئی۔

 دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277روپے80پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی کارجحان رہا،کاروبار کے دوران انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار 300 کی سطح عبور کرگیا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ،100 انڈیکس 0.24 فیصد اضافے سے 67 ہزار 300 کی سطح عبور کرگیا۔

  گزشتہ رو زپاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔

مزیدخبریں