کرکٹ آسٹریلیا کا سنگدلانہ فیصلہ، میسی کا دو ٹوک اعلان اور۔۔۔ کھیل کی بڑی خبروں کا  مختصر احوال

29 Mar, 2024 | 06:12 AM

سٹی42: کرکٹ آسٹریلیا نے نئے سال کے لیے 23 پلیئر کنٹریکٹ دے دئیے، انجری کا شکار ورلڈکپ فاتح آل راؤنڈر مارک اسٹوئنس سمیت اہم کھلاڑی محروم رہ گئے.

ے کرکٹ کے ، شائقین ہی نہیں ماہرین کرکٹ بھی حیران ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا سٹونیز کے ساتھ ایسا سلوک کیسے کر سکتی ہے۔ لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ ایسا ہو چکا ہے۔

پاک نیوزی ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹکٹ آج کھل گئے

سٹی42: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن جمعہ سے شروع ہو گی، راولپنڈی میں پانچ سو سے ساڑھے سات ہزار روپے جبکہ لاہور میں تین سو سے سات ہزار روپے تک قیمت رکھی گئی، ہاسپٹیلٹی باکسز سات لاکھ روپے تک دستیاب ہوں گے۔

 میسی کا دو ٹوک فیصلہ
فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق دوٹوک فیصلہ سنا دیا،،، ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الحال اس سے متعلق نہیں سوچ رہے بلکہ اپنےکھیل کو انجوائے کر رہے ہیں، چھتیس سال کی عمر میں ملک کو عالمی چیمپئن بنوانے والے میسی کہتے ہیں کہ جب انہیں اپنی کارکردگی کا گراف نظر آئے گا تو کھیل کو گڈ بائے کہہ دیں گے 

ثانیہ مرزا کی زندگی کا اہم موڑ

بھارت کی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کے بعد سیاست میں انٹری کی خبریں زور پکڑ گئیں، کانگریس پارٹی نے  ثانیہ مرزا کو آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سے ٹکٹ دینے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ 

میامی اوپن میں ایک اور اپ سیٹ
میامی اوپن نے ایک اور فیورٹ کھلاڑی کو شکست ہو گئی، ویمن سنگلز کوارٹر فائنل میں  نمبر فائیو جیسکا پیگولا کو غیر معروف روسی حریف ایکاترینا دو ایک سے ہرا کر آؤٹ کر دیا 

 باسکٹ بال کے جنون نے امریکی قوم کو جکڑ لیا
امریکا میں چھینا جھپٹی  کے کھیل باسکٹ بال مقابلے جاری ہیں اور امریکی قومی ہمیشہ کی طرح اس سیزن مین بھی باسکٹ بال کے جنون میں مبتلا ہے۔ جمعرات کے روز ایک سنسنی خیز میچ میں گولڈن اسٹیٹ واریئرز نے اورلینگو میجک کو نو پوائنٹس کے فرق سے شکست دے دی،،،

آئرلینڈ نے پاکستان سیریز کا شیڈول دے دیا
آئرلینڈ نے پاکستان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،
 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 مئی سے شروع ہو گی
پاک آئرش ٹیمیں دس، بارہ اور چودہ مئی کو شیڈول ہیں
تینوں ٹی 20 میچز آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلے جائیں گے

بابر اعظم  کی کپتان کی پوزیشن پر واپسی
سپر اسٹار بابر اعظم کے سر کپتانی کا پھر تاج سجنے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا،،، سلیکشن کمیٹی کی منظوری پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات ہو گئی،۔ دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کا گرین سگنل دے دیا گیا 
قومی کرکٹ ٹیم  کی قیادت کا قرعہ پھر سے بابر اعظم کے نام نکل آیا،،، ذرائع کے مطابق وہاب ریاض سمیت سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے سپر اسٹار بلے باز کو ہی قیادت سونپنے کی تجویز دے دی، گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بابر اعظم کی ملاقات ہوئی ،،، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیس منٹ جاری رہنے والی اہم بیٹھک میں سربراہ کرکٹ نے بابر اعظم کو ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا ٹاسک دے دیا،،، نیوزی لینڈ سیریز سمیت آئندہ مقابلوں کے لیے ٹیم کیپٹن سمیت کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ جلد کر دیا جائے گا

مزیدخبریں