ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئلے  کی کان  میں پانچ کان کن سیلابی پانی میں پھنس گئے

Dukki Coal Mine, Minors shucked in flood water, flood water enters in coal mine, Dukki, Balochistan, City42, Rescue Operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں  کوئلہ کی کان میں بارش کا پانی داخل ہونے سے 10کان کن کان کے گہرے حصہ میں پھنس گئے۔ پانچ کان کنوں کو کان سے نکال لیا گیا جب کہ  کان میں پھنسے ہوئے باقی 5 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن آج جمعہ کی صبح ہونے تک جاری ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 کان کن کان میں پھنس گئے تھے، ریسکیو آپریشن کے دوران 5 کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصرآباد میں جمعرات کی شام افطار سے قبل کوئلے کی کان میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیلابی پانی 60 فٹ تک کان کے اندر جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے