میامی اوپن میں انرجی کا طوفان، ایکاترینا ایک اور اپ سیٹ کر کےسیمی فائنل میں پہنچ گئی

29 Mar, 2024 | 05:38 AM

سٹی42: میامی اوپن نے ایک اور فیورٹ کھلاڑی کو شکست ہو گئی، ویمن سنگلز کوارٹر فائنل میں  نمبر فائیو جیسکا پیگولا کو  14 ویں سیڈ کی روسی کھلاڑی،  انرجی کے اٹھتے ہوئے طوفان  ایکاترینا  اکیگزینڈرووا سے شکست کھا گئیں۔

ایکاترینا الیگزینڈرووا  اس سے پہلے نمبر ون سیڈد کھلاڑی  ایگا سوئیتک کو بھی آؤٹ کلاس کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں۔  آج کے میچ میں انہوں نے  نمبر فائیو جیسکا پیگولا کو دو ایک سے ہرا کر آؤٹ کر دیا ۔ 

نمبر 14 سیڈ ایکاترینا الیگزینڈرووا نے میامی اوپن میں اپنی شاندار فارمنس کو جاری رکھتے ہوئے  ایونٹ میں نمبر 5 سیڈ جیسیکا پیگولا کو 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔  الیگزینڈروا نے کوارٹر فائنل میں 1 گھنٹہ 58 منٹ کی فتح کے ساتھ پیگولا کے خلاف 1-1 سے مقابلہ برابر کیا۔

مزیدخبریں