ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاکول کی ٹریننگ نے کن کن کرکٹرز کی فٹنس کے پول کھولے؟  کون کون سرخرو ہوا؟

Kakool Training Camp, Azam Khan, Haris Rouf, City42, Pakistani Cricketers, T20 Team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کاکول میں کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے امیدوار کھلاڑیوں کی فوجی ٹرینرز کے ساتھ بظاہر معمولی  ٹریننگ روٹینز نے ہی بڑے  کرکٹر کی حیثیت سے مشہور بعض کھلاڑیوں کے پول کھول دیئے۔  کاکول میں پی ایس ایل کے بہترین وکٹ کیپر اعظم خان دو کلومیٹر کی دوڑ مکمل نہ کر سکے، تیکھے بولر حارث رؤف کے مایوس کن جواب نے سب کو حیران کر دیا ۔  

کاکول ایبٹ آباد کے ٹھنڈے اور پہاڑی ٹریکس پر قومی کرکٹرز اِن ایکشن، فوجی ٹرینرز نے ہلکی  بارش میں بھی کھلاڑیوں کا جذبہ ٹھنڈا نہ ہونے دیا،، پلیئرز کو دو کلومیٹر کی دوڑ کا ٹاسک دیا گیا
پی ایس ایل کے بہترین وکٹ کیپر  لیکن اوور ویٹ کھلاڑی اعظم خان ٹاسک پورا کرنے میں ناکام ہو گئے۔ 
فاسٹ بولر حارث رؤف ری ہیبی لیٹیشن کا بہانہ بنا کر ریس میں حصہ لینے سے بچ گئے۔
فنشنگ لائن تک پہنچنے والے سپر اسٹارز کی ویڈیوز نے بیشتر کی فٹنس معقول درجہ سے بہت نیچے ہونے کے پول کھول دیئے
نوجوان کھلاڑی عرفان نیازی نے رننگ میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا
سات سال پہلے کاکول میں ٹریننگ لے کر انگلینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے والے قومی کرکٹرز نے پش اپس اور سیلوٹس سے فوجی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا
اب دیکھتے ہیں یہاں سے ٹریننگ لینے والے پلیئرز مین سے کون کون سیلیکٹرز کے بلند معیار کی سطح کو چھونے میں کامیاب ہوتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کی ہوم سیریز سمیت ورلڈکپ میں کیا رنگ دکھاتے ہیں.

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  کاکول میں ٹریننگ کیمپ کا پہلا روز قومی کھلاڑیوں کے لیے سخت ثابت ہوا ، دوسرے روز کچھ پلئیر  ٹریننگ روٹینز کے ساتھ ایڈجسٹ ہوتے دکھائی دیئے جبکہ کچھ پہلے روز سے بھی زیادہ برے حال مین دکھائی دینے لگے۔ 

ڈھائی گھنٹے کا ٹریننگ سیشن

 افطار سے پہلے کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا،کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فیزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔

ذرائع کے مطابق روزےدار کھلاڑیوں نے بھی یکساں فیزیکل ٹریننگ میں شرکت کی، سخت ورزشوں کے بعد  کھلاڑیوں  کو کچھ ریلیف دینے کے لئے انکے درمیان آج رسہ کشی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیزیکل ٹریننگ کا آج دوسرا مرحلہ افطار کے بعد شروع ہوا جوکہ  تین گھنٹے پر مشتمل تھا۔

  بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سخت تھکاوٹ محسوس ہوئی، چند کھلاڑیوں نے نماز عشاء کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے روز کھلاڑیوں نے دو کلومیٹر دوڑ لگائی جبکہ جم سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی 5 مختلف فیزیکل ٹریننگ ہوئی، جس کے بعد کاکول کیمپ کے دوسرے روز بیشتر کھلاڑی تاخیر سے جاگے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آرمی کے تعاون سے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگایا ہے جو  8 اپریل تک جاری رہے گا۔کیمپ میں پی سی بی نے 29 کھلاڑیوں کو  بھیجا ہے۔