نیوزی لینڈ پاکستان ٹی ٹونٹی میچوں کے ٹکٹس کی سیل آج شروع ہو گی

29 Mar, 2024 | 03:58 AM

سٹی42: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج جمعہ سے شروع ہو گی۔

راولپنڈی میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹ کی قیمت پانچ سو  روپے سے ساڑھے سات ہزار روپے تک جبکہ لاہور میں تین سو  روپے سے سات ہزار روپے تک قیمت رکھی گئی ہے، ہاسپٹیلٹی باکسز سات لاکھ روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں