پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

29 Mar, 2024 | 03:50 AM

اویس کیانی: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر  احتجاج کرنے کا فیصلہ کر کے تحریک چلانے کےلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی۔

کمیٹی میں پاکستان سے باہر مقیم شہباز گل،مصدق عباسی،سلمان اکرم راجہ اور دیگر شامل ہیں۔ یہ 7 رکنی کمیٹی" تحریک" کا لائحہ عمل دے گی.

کور کمیٹی اجلاس میں ارکان نے ایک دوسرے پر  ججز کے خط پر سخت ردعمل نہ دینے پر قیادت پر تنقید  کی۔ اجلاس میں لیگل ٹیم پر پھر تنقید کی گئی۔کمیٹی کے بعض ارکان نے کہا کہ ہمیں کمپرومائز قسم کا ردعمل نہیں دینا چاہیے۔جارحانہ انداز اپنانا چاہیے۔امریکہ سے شہباز گل  نے کہا کہ خاموشی رہ کے ہم عمران خان کے ساتھ غداری کررہے ہیں۔ہمیں عمران خان نے سیاست میں آنے کےلئے خط نہیں لکھا تھا ہم خود آئے۔

 لطیف کھوسہ کی ایک کیس میں پیش نہ ہونے پر وضاحتیں دیں۔بعض کمیٹی ممبران نے لیگل ٹیم پر پھر سوالات اٹھائے۔

مزیدخبریں