سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان کا شروع کیا ہوا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ جو بد نظمی، بے قاعدگیوں کا شاہکار ثابت ہوا، اب ایک بار پھر مصیبت کا سبب بن گیا۔ بی آر ٹی پروجیکٹ پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا اور حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا۔
پراجیکٹ کے جے وی کنٹریکٹرز نے معاہدے کی دفعات کے تحت 57 ارب روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کیا۔
کنٹریکٹر نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کا دائرہ بڑھایا گیا، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ادائیگیوں میں تاخیر بھی کی گئی۔
پشاور بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، نجی کمپنی کا سروس بند کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) ذرائع کےمطابق نیب کی انکوائریوں کی وجہ سےدونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل نہیں ہوسکا۔
پی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی پشاور کی کل لاگت 120ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔