ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹور کےمنیجر کو گرفتار کر لیا۔ میڈیکل سٹور میں خفیہ خانے جعلی داؤں سے بھرے ہوئے تھے۔
کارساز روڈ کے ڈی اے میں واقع میڈیکل سٹور پر ڈریپ کی شکایت پر چھاپہ مارا گیا۔ موراد میڈیکو سے بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔ جعلی ادویات خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھی گئیں تھیں اور دکھائی دینے والے شیلفوں میں اصل ادویات نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔ خفیہ خانوں سے 94 سے زائد کیٹیگریز کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد ہوئیْں۔
سٹور پر موجود فاروق موراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیکل سٹور کے مالک عبدالکریم موراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔