ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمشن نے بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقہ میں ری پولنگ کروانے کی تاریخ دے دی

Re polling in Baluchistan Assembly constituency, PB 50 re election, ECP, Election Commission of Pakistan, Qila Abdullah, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری الیکشن کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقے سے زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔  قبل ازیں الیکشن کمیشن نے حلقے کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ دوبارہ پولنگ 21 اپریل کو  ہو گی۔ 

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی کو ری پولنگ کے لئے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر  مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلستان ظہیر احمد کو ریٹرننگ آفیسسر   مقرر کیا گیا ہے۔