ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے انسداد سموگ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر قانون سازی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے اب 144 کا سہارا نہیں لیا جائے گا، تاہم سموگ کے تدارک اور اقدامات سمیت جرمانوں کے لیے سموگ رولز 2023 کا سہارا لیا جائے گا ۔
سموگ رولز 2023 میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹےکےمالک کو 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانے کیساتھ بھٹہ سیل کرنیکی سزا شامل ہے، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 2 ہزارسے 4 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جسکے گا، جبکہ کوڑے کو آگ لگانے پر 5 ہزار سے 10 ہزارتک جرمانہ کیا جاسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زہریلہ دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کو 1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، اور زرعی زمینوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر 15 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔