غلط پارکنگ کرنے والے ہوشیار؛خطرے کی گھنٹی بج گئی

29 Mar, 2023 | 07:24 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ٹریفک حکام نے ماہ رمضان کے حوالے سے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مساجد کے باہر غلط کار پارکنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ٹریفک حکام کی جانب سے ٹریفک نظام کی بہتری اور نمازیوں کی آسانی کیلئے  سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے تمام شہریوں کو خبردار کردیا ہے، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ماہ رمضان کے دوران مثبت طرز عمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک کے نظام میں خلل نہ پیدا کرنے، پارکنگ کے داخلی راستے بند کرنے سے گریزکی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے، ٹریفک اہلکار اسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کےحوالے سے قانونی کارروائی کریں گے، فرض نمازوں خصوصاً تراویح کے موقع پر مساجد کے اطراف ٹریفک رش زیادہ ہوتا ہے۔ نمازی فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے آگے پیچھے بھی پارکنگ کردیتے ہیں جس سے پہلے سے پارک گاڑیوں کے مالکان کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں