ایل پی جی کی قیمت میں حیران کن کمی کا امکان 

29 Mar, 2023 | 07:24 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)اپریل میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں حیران کن کمی کا امکان ہے ۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ اپریل میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان ہے۔

 ان کاکہناتھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہورہی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔ 

عرفان کھوکھر کامزید کہناتھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں تقریباً 70/60روپے فی کلو کمی ہو سکتی ہے، اسی طرح گھریلو سلنڈر 720 سے 740 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 2700 سے 3100 روپے کمی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں