دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی کا ایک اور اعزاز

29 Mar, 2023 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال جیتنے والے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا مجسمہ پیلے اور میراڈونا کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

 لیونل میسی کی عظمت کی اعتراف کا کرتے ہوئے جنوبی امریکا کی فٹ بال فیڈریشن نے اسٹار فٹبالر کا مجسمہ تیار کیا ہے جو پیرا گوئے میں قائم میوزیم میں رکھا جائے گا۔

 فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ لیجنڈری میراڈونا اور برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے برابر نصب کیا جائے گا۔

 جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن کے میوزیم میں اپنا مجسمہ نصب کیے جانے کے حوالے سے میسی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، بچپن سے میرا خواب پیشہ ور فٹبال پلیئر بننا تھا، میں زندگی میں یہی کام کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے عشق تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے میں نے طویل مسافت طے کی ہے، کئی فیصلے اور کئی ناکامیاں سمیٹی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھا اور میں ہمیشہ فتح کا جشن منانا چاہتا تھا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل میسی کی جانب سے اپنے 800 گول مکمل کرنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال فیڈریشن نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کو ’میسی‘ کے نام سے منسوب کیا تھا۔

مزیدخبریں