ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے کی بنائی گئی خودکشی سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، البتہ ان کی خودکشی کرنے سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے، ویڈیو میں اداکارہ کو منہ پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آکانکشا دوبے کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے، تاہم اس حوالے سے بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
#AkankshaDubey's body was found today in a Hotel room in Sarnath. She attended a birthday party last evening, she came Live on Instagram after returning, she was crying, did something wrong happened to her in the party which forced her to take this step, or this is not a sucide. pic.twitter.com/0SiqDyj5xf
— Amitabh Chaudhary (@MithilaWaala) March 26, 2023
واضح رہے کہ 25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔