روزے دار کو نصیب ہو نے والی خوشیاں جانیے

29 Mar, 2023 | 03:55 PM

(ویب ڈیسک)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ابن آدم کا ہر عمل اسی کے لئے ہے، سوائے روزہ کے کہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی بہترین جزا دوں گا، اور روزہ ڈھال ہے (جہنم کی آگ سے) پھر جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اس روز نہ تو کوئی بے حیائی اور فحاشی کا کام کرے، نہ ہی چیخ و پکار کرے اور اگر کوئی اسے گالی دے یا اسے مارے (یا اس سے لڑے) تو (اس سے) کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں۔‘‘

 ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے۔ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے روز مشک سے زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہوگی۔ روزہ دار کو دو خوشیاں اور فرحتیں نصیب ہوتی ہیں جن سے وہ فرحت حاصل کرتا ہے، ایک تو افطار کی فرحت و خوشی اور دوسرے جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو وہ روزہ کی خوشی حاصل کرے گا۔‘‘ (صحیح مسلم شریف)

مزیدخبریں