فصیح اللہ: سوشل میڈیا پر وائرل مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا پورٹریٹ کس نے خریدا؟ پتا چل گیا۔
مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کا پورٹریٹ لاہور کے حلقہ این اے 135 سے لیگی رہنما عرفان خان اور فیصل اشرف نے خریدا ہے۔مریم نوازکے پورٹریٹ کو ڈیڑھ لاکھ میں خریدا گیا ۔عرفان خان نے مریم نواز کے پورٹریٹ کو خرید کرصدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کو تحفہ کردیا ۔
یاد رہے کہ مریم نواز کا پورٹریٹ رابی پیرزادہ نے بنایا۔ پورٹریٹ سیل ہونے سے قبل 26 مارچ کو رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی گئی پینٹنگ کسی نے نہیں لی تھی۔ بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی ہے۔