(مانیٹرنگ ڈیسک) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو دین اسلام میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
امربالمعروف اور نہی عن المنکر کو دین اسلام میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کی ذات خود فرما رہی ہے ،تم بہترین امت ہو، نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو، (القرآن)۔
نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مذہنی اسکالر علامہ غلام مرتضٰی نیئر علوی نے حضور اکرمﷺ کی زندگی سے ایک واقعہ سنایا کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لے کر حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئی اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ میرے بیٹے کو نصیحت فرمائیں کہ زیادہ کجھوریں نا کھایا کرے۔
آپ ﷺ نے اس عورت کو ارشاد فرمایا کہ اس کو صبح لے کر آنا۔ اگلے دن جب وہ عورت اپنے بیٹے کے ہمراہ بارگاہِ رسول ﷺ میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے اس بچے کو نصیحت کی کہ بیٹا کجھوریں کھایا کرو لیکن کم کھایا کرو۔ پھر اس عورت سے کہا کہ اسے لے جاؤ۔
یہ بات سن کر عورت نے عرض کی کہ یا رسول ﷺ اگر اتنی ہی بات کہنی تھی تو کل ہی کہہ دیتے جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کل میں نے خود کجھوریں کھائی تھیں اس لیے میں نے آج کہا۔
علامہ غلام مرتضٰی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ سے اس واقع سے ظاہر ہوتا ہے کہ امر بالمعروف کرنے والے کو چاہیے کہ وہ پہلے خود عمل کرے پھر دوسروں کو کہے۔